بابراعظم مسلسل دوسری بار ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی قرار پائے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

Babar Azam bagged the ICC Men's ODI Cricketer of the Year for the second year in a row

کپتان بابراعظم نے 2022 میں 9 ایک روزہ میچز میں 84 اعشاریہ 87 کی اوسط سے 679 رنز اسکور کیے جس میں تین سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نئی ون ڈے رینکنگ جاری ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

مسلسل دوسری بار کرکٹر آف دی ایئر بننے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بابراعظم کو ٹوئٹرپر مبارکباد دی ہے۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں