کراچی پولیس کی کارروائی، برقع پوش خاتون گرفتار، منشیات برآمد، مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برقع پوش خاتون کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئیں، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برقع پوش خاتون کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ملزمہ ناہید کی گرفتاری پی ای سی ایچ سوسائٹی، بلاک 6 میں چنیسر ہالٹ پھاٹک سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

طالبہ پر انسانیت سوز تشدد، نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ برقع پوش خاتون کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمہ منشیات مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے میں ملوث اور گرفتاری کے وقت منشیات سپلائی کرنے کیلئے جارہی تھی۔

عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ملزمہ کے قبضے سے 3 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ دلشاد عرف مامی نامی ایک عورت منشیات فروش خواتین کے گروہ کی سرغنہ ہے۔ برآمد ہونے والی چرس دلشاد اور مامی کے اڈے سے لے کر سپلائی کی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکےواقعے کی مزید تحقیقات شعبۂ تفتیش کے حوالے کردی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔ 

Related Posts