عائشہ عمر کا ہمیشہ کے لئے ملک چھوڑنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائشہ عمر کا ہمیشہ کے لئے ملک چھوڑنے کا فیصلہ
عائشہ عمر کا ہمیشہ کے لئے ملک چھوڑنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ اُن کے بھائی ڈنمارک منتقل ہوگئے ہیں اور اب وہ خود بھی پاکستان چھوڑنے کا سوچ رہی ہیں۔

عائشہ عُمر نے حال ہی میں ایف ایچ ایم کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی شادی، ’می ٹو‘ مہم اور لڑکیوں کے تحفظ سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔

عائشہ عُمر کا اپنی شادی سے متعلق کہنا تھا کہ میں اب شادی کرنا چاہتی ہوں اور میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتی ہوں جو مخلص ہو جبکہ میری والدہ کی خواہش ہے کہ میری شادی کسی ترکش یا یورپی مرد سے ہو۔

عائشہ عُمر نے کہا کہ“میں پہلے ماں بننے سے گھبراتی تھی کیونکہ میرا بچپن اچھا نہیں گُزرا اور میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ شادی کے بعد بچہ گود لے لوں گی لیکن اب میں شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہوں ”۔

اداکارہ نے اپنی والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ“میری والدہ 30 سال کی عُمر میں بیوہ ہوگئی تھیں اور پھر میری والدہ نے اکیلے میری اور میرے بھائی کی پرورش کی، اُنہوں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، میری والدہ کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ میں پاکستان میں کام کروں۔

کیا پرینیتی چوپڑا نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا؟

می ٹو مہم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس مہم کی حمایت کرتی ہوں کیونکہ میں بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکی ہوں، پہلی بار تین سال کی عُمر میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Posts