کراچی کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد کے مناظر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار چار فروری 2024 کووقفے وقفے سے بارشوں کا سلسہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں جہاں پورا شہر پانی میں ڈوب گیا ہے، وہاں جاتی سردیوں نے بھی رخ پلٹ دیا ہے۔

بارشوں کا سلسلہ تین فروری ہفتے کی شام گئے شروع ہوگیا تھا، جو اتوار کی رات گئے تک جاری رہا۔

ہفتے کی صبح سے ابر آلود موسم کے بعد شام سے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا اور شہر کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے متعدد علاقے زیر آب آ گئے۔

کراچی کے علاقوں گارڈن، گرومندر، صدر، کیماڑی اور آئی آئی چندریگر روڈ، بلدیہ، ہاکس بے، نارتھ کراچی اور لیاقت آباد میں تیز بارش ہوئی۔ جس سے بعض مقامات پر گھروں میں بھی پانی داخل ہوا۔

اتوار کی صبح ناظم آباد، اسکیم 33، سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارشیں شروع ہوگئیں، جو وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں پھیلتی چلی گئیں۔

اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس سے سڑکوں پر شہریوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔

چھٹی کا دن ہونے کے باعث سڑکیں خالی رہیں، جس کی بنا پر زیادہ تر لوگوں نے گھروں میں ہی بیٹھ کر بارش انجوائے کی۔

تاہم شہر کے نشیبی علاقوں میں کام پر نکلے ہوئے شہری بارشوں میں پھنس کر رہ گئے۔

Related Posts