نارتھ ناظم آباد میں ایس ایم ایس گرامر اسکول پر قبضہ مافیا کا حملہ، قبضے کی کوشش، پولیس نے مقدمہ درج کیوں نہیں کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Attack on SMS Grammar School in North Nazimabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کے بعد املاک پر قبضے کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا، نارتھ ناظم آباد میں مسلح ملزمان نے ایس ایم ایس گرامر اسکول پر دھاوا بول دیا، گارڈز کو اغوا کرلیا گیا، اسکول پر قبضے کی کوشش کرنے والے ملزمان پکڑے گئے تاہم پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریز کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں حیدری تھانے کی حدود میں واقع ایس ایم ایس گرامر اسکول پر مسلح ملزمان نے دھاوا بول دیا، ملزمان نے حملے سے قبل اسکول میں موجود دو گارڈز کو اغوا کروایاجن میں سے ایک گارڈ مسلح ملزمان کی قید سے چھوٹ کر واپس آگیا تاہم دوسرا گارڈ تاحال لاپتہ ہے۔

 

اسکول کی انتظامیہ کے مطابق 5 سے 6 مسلح ملزمان اسکول کے اندر داخل ہوئے ، کمپیوٹر لیب اور دیگر املاک کی توڑ پھوڑ کی، دفتر میں موجود نقد رقم لوٹ لی اور اسکول پر قبضہ کرلیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ پولیس اسکول پر قبضے کی اطلاع دی گئی تاہم پولیس روایتی طور پر تاخیر سے پہنچی جبکہ ملزمان کو حراست میں لے کر تھانے تو منتقل کردیا گیا ہے تاہم پولیس ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہیں کررہی۔

اسکول انتظامیہ نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

Related Posts