رواں سال کا سب سے بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے 21مارچ کو گزرے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں سال کا سب سے بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے 21مارچ کو گزرے گا
رواں سال کا سب سے بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے 21مارچ کو گزرے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا ہے کہ رواں برس 2021ء کا سب سے بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے 21 مارچ کے روز گزرے گا۔

تفصیلات کے مطابق خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ سیارچے کا قطر 915 میٹر ہے جو زمین سے 20 لاکھ کلومیٹر کی دوری سے گزرے گا اور فلکیات دان اپنی دوربینوں سے اس کا مشاہدہ کرسکیں گے۔

مذکورہ سیارچے کا نام ایف او 32 رکھا گیا ہے۔ ناسا کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ سیارچے کی 20فیصد جسامت کے برابر یا بڑے 95 فیصد ایسے سیارچوں کی ہم نے ایک فہرست تیار کی ہے جن کا اگلی صدی تک زمین سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں۔

ایف او 32 نامی سیارچے کی رفتار 1 لاکھ 24 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جو عام طور پر زمین کے قریب سے گزرنے والے ماضی کے سیارچوں سے زیادہ ہے۔ مذکورہ سیارچہ 20 سال قبل دریافت کیا گیا۔

ماہرِ فلکیات پاؤل چوڈاز کے مطابق جب ایف او 32 زمین کے قریب سے گزرے گا تو تمام اجرامِ فلکی کے مقابلے میں زیادہ روشن اور واضح طور پر دکھائی دے گا۔ زمین اور سیارچے کے مابین فاصلہ کافی زیادہ ہے تاہم یہ بھی خطرناک ہوسکتا ہے۔

ناسا کے سائنسدانوں کے مطابق سیارچے کے مطالعے سے اس میں موجود معدنیات اور معدنیات کے اندر پائے جانے والے کیمیائی مرکبات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے جس سے فلکیاتی سائنس میں نئے امکانات پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کروڑوں سال پرانے انڈے پر بیٹھے ڈائنوسار کے فاسلز دریافت 

Related Posts