پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا گانا نیا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا گانا نیا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا گانا نیا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:معروف میوزک سروس اسپاٹیفائے پر پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے مشہور گانے ’جو تو نہ ملا‘ نے نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے 100 ملین سے زائد اسٹریمز حاصل کرلیں۔

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنے گانے کے نئے اعزاز پر جہاں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں گانے کا اسپیشل ورژن شیئر کرکے مداحوں کو سرپرائز بھی دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

پاکستان گلوکار نے اپنے نئے گانے کی خوبصورت شاعری کیلئے کنال ورما کو کریڈٹ دیتے ہوئے ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

عاصم اظہر کا گانا ’جو تو نہ ملا‘ 2018 کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے دو برس میں ہی یوٹیوب پر سو ملین ویوز سمیٹ لئے تھے اور اس سے گلوکار کو پوری دنیا میں شہرت ملی۔

عاصم اظہر کا نیا گانا ’چند ماہیا‘ ریلیز ہوگیا

یاد رہے کہ یہ وہی گانا ہے جس کی بنا پر عاصم اظہر پر سرقہ کا الزام عائد کیا گیا تھا،پاکستانی گلوکار نے وضاحت دی کہ موسیقی کے حقوق قانونی طریقے سے حاصل کیے گئے تھے۔

Related Posts