عاصمہ جہانگیر کانفرنس، آصف زرداری کی اداروں کیخلاف نعرے بازی کی مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم کو نظر آرہا ہے کہ اصل فتنہ کون ہے، آصف علی زرداری
قوم کو نظر آرہا ہے کہ اصل فتنہ کون ہے، آصف علی زرداری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: شریک چیئرمین پیپلز پارٹی و سابق صدر آصف زرداری نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے موقعے پر اداروں کے خلاف نعرے بازی کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کسی بھی پلیٹ فارم کو اداروں کے خلاف استعمال نہیں کیاجانا چاہئے جبکہ ملکی بقاء اداروں پر ہی منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی حکومت کو دھمکی

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ ایک شخص نے ملک کو افسوسناک طور پر گالی اور نفرت کے سوا کچھ نہ دیا۔ اور سب جانتے ہیں کہ کس کے کہنے پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلائی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے سپاہی اور افسران پاکستان کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ اداروں کے خلاف نعرے بازی انتہائی مذمت کے قابل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے موقعے پر قومی اداروں کے خلاف نعرے بازی ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں۔

Related Posts