ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022ء کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی پُول میں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022ء کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ٹورنامنٹ 23 مئی سے انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان اور بھارت ایک ہی پُول میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن نے انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں 23 مئی سے یکم جون تک کھیلے جانے والے ایشیا کپ ہاکی کے میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

مذکورہ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو دو پُول میں تقسیم کیا گیا ہے، پُول ’اے‘ میں بھارت، جاپان، پاکستان اور انڈونیشیا جبکہ پُول ’بی‘ میں ملائیشیا، کوریا، عمان اور بنگلادیش شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ دفاعی چیمپین بھارت کے خلاف 23 مئی کو کھیلے گا، جبکہ اس کا دوسرا میچ 24 مئی کو انڈونیشیا اور تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کے خلاف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے متعلق شاہین آفریدی کا حیران کن انکشاف

دونوں پُولز کی دو دو ٹاپ ٹیمیں سپر فور کے لیے کوالیفائی کریں گے جن کے درمیان میچز 28، 29 اور 31 مئی کو ہوں گے جبکہ سپرفور کی دو ٹاپ ٹیمیں یکم جون کو فائنل کھیلیں گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ بھارت میں شیڈولڈ ورلڈ کپ کوالیفائر ہے جس کی ٹاپ فور ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی۔

اگر بھارت ایشیا کپ کے فائنل فور میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا تو ایونٹ کی پانچویں ٹیم بھی ورلڈکپ کھیلنے کی اہل ہوگی کیونکہ بھارت بحیثیت میزبان ورلڈکپ میں شرکت کرے گا۔