حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا
حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر پہنچ گئے ہیں۔  

تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران نے سندھ اسملبی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا۔

دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ حلیم عادل شیخ کو فی الفور رہا کیا جائے۔ اور ان پر قائم کیے گئے مقدمات کو بھی خارج کیا جائے۔

احتجاج میں کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان ، ممبر قومی اسملبی عامر لیاقت حسین ، جمال صدیقی ، بلال غفار اور دیگر اراکین بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن کمیشن کے حکم نہ ماننے پر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔

گرفتاری کے بعد ان کو سی آئی اے سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آج صبح الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو ملیر کے حلقہ پی ایس 88 سے بے دخل کردیا جسے نہ ماننے پر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فائرنگ اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، خرم شیر زمان

Related Posts