آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راوالپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔

آرمی چیف کو قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اورعملدرآمد،اس کے علاوہ ٹیسٹ، تشخیص، قرنطینہ کیلئے قومی حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج قومی اداروں کیساتھ مل کرعوام کی سہولت کیلئے تعاون جاری رکھے گی۔

اس دوران آرمی چیف کو کورونا پر قابو پانے کیلئے سول انتظامیہ کیساتھ تعاون پرآگاہ کیا گیا،آرمی چیف نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی کوروناسے متعلق کارکردگی کوسراہا۔اس موقع پر ڈی جی آپریشنزاینڈپلاننگ میجرجنرل آصف محمودنے آرمی چیف کوبریفنگ دی۔

آرمی چیف نے کہا کہ سول،ملٹری مربوط روابط کیلئے این سی اوسی کاکردارلائق تحسین ہے،وباکے اقتصادی،صحت اورسماجی اثرات کاجائزہ ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ پاک فوج قومی اداروں کیساتھ بھرپورتعاون جاری رکھے گی۔اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایات دیں کہ رمضان کے اہم موقع پرکوروناسے نمٹنے کیلئے تعاون جاری رکھاجائے۔

Related Posts