انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو بھی سلو اوور ریٹ کے باعث مالی سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ول جیکس سے تلخ کلامی پر حارث رؤف کے خلاف کارروائی
آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران حارث رؤف اور انگلش کھلاڑی ول جیکس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔امپائر کی تنبیہ کے باوجود بحث جاری رکھنے پر پاکستانی فاسٹ بولر کے خلاف کارروائی کی گئی۔
آئی سی سی نے اس رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے حارث رؤف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا۔
حارث رؤف کے ڈی میرٹ پوائنٹس پانچ ہوگئے
جرمانے کے بعد حارث رؤف کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ ڈی میرٹ پوائنٹس کھلاڑیوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ کا حصہ ہوتے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم پر بھی جرمانہ عائد
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم کو مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کروانے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق انگلش ٹیم مقررہ وقت تک تین اوورز کم کروا سکی جس کے باعث اس کے خلاف سلو اوور ریٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








