ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز، 1کروڑ 35لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبرپختونخوا میں پولیو کا تیرہواں کیس رپورٹ ہوگیا
خیبرپختونخوا میں پولیو کا تیرہواں کیس رپورٹ ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے انسدادِ پولیو مہم شروع ہورہی ہے جس کے دوران 1 کروڑ 35 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے پنجاب کے 9، سندھ کے 8، بلوچستان کے6 اضلاع اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے۔ 1کروڑ 35 لاکھ بچے پولیو کے قطرے پئیں گے جبکہ خیبر پختونخوا میں مہم کا آغاز 5دسمبر کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

پروٹین سے بھرپور خرگوش کے لذیذ پکوان ایک بار ضرور ٹرائی کریں

خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو کے خطرے سے دوچار 9 اضلاع میں بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ اور پر عزم صحت محافظ ویکسینیشن مہم کا حصہ بنیں گے۔

ویکسینیشن مہم کے متعلق وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ اگر ہم جنوبی خیبر پختونخوا سے پولیو وائرس ختم کردیں تو پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ ہم دراصل پولیو کے خاتمے کے کافی قریب پہنچ چکے ہیں۔

وزیرِ قومی صحت قادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی پیشرفت کرچکا ہے۔ وائرس کی گردش پاکستان کے صرف ایک چھوٹے سے حصے میں بچ گئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ صحت حفاظت ہیلپ لائن 1166 اور واٹس ایپ ہیلپ لائن 4665777-0346 جاری کردی گئی ہے جس کا مقصد رہ جانے والے بچوں کی اطلاع دینے میں والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کی مدد کرنا ہے۔

 

Related Posts