اسکول کھلنے کے بعد نجی اسکولوں کی 24 تنظیموں کے گرینڈ الائنس کا اعلامیہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکول کھلنے کے بعد نجی اسکولوں کی 24 تنظیموں کے گرینڈ الائنس کا اعلامیہ جاری
اسکول کھلنے کے بعد نجی اسکولوں کی 24 تنظیموں کے گرینڈ الائنس کا اعلامیہ جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ کی نجی تعلیمی اداروں کی بعض نمائندہ تنظیموں کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس فیڈرل بی ایریا کے مقامی ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں کراچی سمیت سندھ کی 24 ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش تمام تر مسائل کے حل کے لئے ایسوسی ایشنز کے سربراہان کی باہمی مشاورت سے ایک مشترکہ اتحاد گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام ممبران نے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ اتحاد کا مقصد نجی تعلیمی اداروں کے حق کے لئے آواز بلند کرنا ہے ۔ کیونکہ کووڈ کے باعث تعلیم اور اسکولوں کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ حکومت نجی اسکولوں کہ ہونے والے نقصانات کے تدارک کے لئے مناسب اسباب مہیا کرے، تاکہ زبوحالی کا شکار نجی اسکولز اپنا وجود برقرار رکھ سکیں۔

اجلاس میں جن تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی ان میں علیم قریشی الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ، سید طارق شاہ آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ، سید شہزاد اختر پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن، سید حیدر علی آل سندھ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن، ڈاکٹر نجیب میمن آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن حیدر آباد، محمد آصف خان ہیپی پیلس گروپ آف اسکولز، محمد اختر آرائیں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن، دانش الزمان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کراچی، عامر مرتضٰی پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ، منور حمید کراچی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن، ڈاکٹر عمران ودود سرونگ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر، محمد عمر ان یجوکیشن فرینڈز آف پرائیویٹ اسکولز، عبدالجبار منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولز، بشیر احمد چنا ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ، محمد عظیم صدیقی جماعت اسلامی شعبہ تعلیم سندھ، چودھری فضل الحق حدید ڈسٹرکٹ ملیر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن،خلیل الرحمن رئیسی اتحاد پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اور میڈم سنیرہ حسین نیشنل آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن و دیگر شامل ہیں ۔

مذید برآں ناصر آر زیدی پاکستان اکیڈمک کنسورشیم، جہانزیب حسین فرینڈز آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن،میڈم شہناز الہدیٰ یونائیٹڈ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اور مختار اجمیری پرائیویٹ اسکولز اونر ز ایسوسی ایشن،پروفیسر عامر بیگ وائس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن،جمیل الرحمن العلم ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی نے اس اتحاد کی تائید و حمایت کا اعلان کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش ، اسکولوں کو تاخیر سے کھولنے، اسکول مالکان کو حکومتی پیکجز میں شامل کرنے کے لئے  پرائیویٹ اسکول ایکشن کمیٹی کے تحت بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے تھے اور پریس کانفرنسز کرکے حکومتی فیصلوں کو مسترد کیا گیا تھا۔ پرائیویٹ اسکول ایکشن کمیٹی میں سندھ بھر کی 18 اسکولوں کی نمایاں ایسوسی ایشن کے 4 ہزار سے زائد اسکولوں کے مالکان شریک ہوئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کیخلاف تحریک تحفظِ مساجدومدارس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Related Posts