معروف قوال امجد صابری کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف قوال امجد صابری کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
معروف قوال امجد صابری کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے معروف قوال امجد صابری کے قتل کے مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق دہشتگرد قاسم رشید کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشتگرد نے عاصم اور اسحاق کے ذریعے امجد صابری کا قتل کروایا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد نے 4 رینجرز اہلکاروں کے قتل کا اعتراف بھی کیا، جبکہ دہشتگرد وں نے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب 2 آرمی اہلکاروں کے قتل کا اعتراف بھی کیا۔

دوسری جانب جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس ڈپارٹمنٹ میں طالب علم کی پراسرار موت ہوئی ہے، طالب علم کی لاش کو باتھ روم سے برآمد کیا گیا۔

گزشتہ روز جامعہ کراچی کے ایچ ای جے ہاسٹل میں رہائش پذیر ایم فل کا طالب علم مختیار علی صبح نہانے کیلئے واش روم گیا تھا، شام تک واش روم نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو طالب علم کو مردہ پایا گیا۔طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے شام 7 سے 8 بجے کے درمیان طالب علم کی لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، بظاہر دیکھنے سے لاش پر نشانات نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں طالب علم مختار کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق طالب علم نہاتے ہوئے باتھ روم میں گرگیا، گرنے سے مختار کو سر پر چوٹ آئی جو موت کا سبب بنی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مختار کو بروقت طبی امداد ملتی تو بچایا جاسکتا تھا ان کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں ہیں، موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔

پشاور میں رکشے سے بھاری مقدار میں ڈالر، یورو اور سعودی ریال برآمد

مزید برآں مختیار علی کے اہل خانہ لاش کو اسپتال سے آبائی گاو?ں سوات کے لیے لیکر روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ 2020 سے جامعہ کراچی میں زیرِ تعلیم تھا۔

Related Posts