Friday, March 29, 2024

عامر لیاقت کی تین شادیاں ناکام، طلاق کے وقت کونسے الزامات عائد کیے گئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کا تنازعات کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ رہتا ہے۔ خاص طور پر اُن کی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے خبریں آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں۔

عامر لیاقت حسین کی پہلی شادی

عامر لیاقت نے پہلی شادی بشریٰ اقبال سے کی تھی جس سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔ ان کی یہ شادی اس وقت ناکام ہوئی جب انہوں نے طوبیٰ انور کے ساتھ 2018 میں تیسری شادی کرلی۔

خیال رہے کہ دوسری شادی کے بعد ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال الگ ہوگئیں تھیں بعدازاں ان کی جانب سے 2020 میں یہ موقف سامنے آیا تھا کہ میرے خیال میں یہ وقت میرے سابقہ شوہر عامر لیاقت حسین کے ساتھ میرے تعلقات کی وضاحت کا ہے، انہوں نے مجھے طلاق دے دی ہے‘۔

بشریٰ اقبال نے کہا تھا کہ ’مجھے طلاق دینا ایک بات ہے لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر ایسا کرنا میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔

عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی

عامر لیاقت حسین نے 2018 میں طوبیٰ انور کے ساتھ دوسری شادی کی، دونوں کی شادی کا معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب عامر لیاقت حسین نے انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کا ذکر کیا تھا۔

عامر لیاقت کی دوسری شادی 2020 میں ختم ہوئی جس کے بارے میں پہلے تو بڑی قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے جس کی تصدیق بعد میں خود طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پوسٹ سے کی تھی۔

انہوں نے پوسٹ میں تصدیق کی تھی کہ اُن کے قریبی رشتے دار اور دوست جانتے ہیں کہ میں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

 طوبیٰ انور نے شوہر سے علیحدگی کا سبب بتائے بغیر یہ الزام عائد کیا تھا کہ انہیں عامر لیاقت کے ساتھ صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی، جس کے بعد انہوں نے مجبور ہوکر خلع لے لی۔

بعدازاں انہوں نے میڈیا اور مداحوں سے اپیل کی تھی کہ ان کے مشکل وقت کا بھرم رکھ کر ان کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ مشکل وقت ہے مگر انہیں یقین ہے کہ خدا ہر کسی کے لیے ہمیشہ اچھے ہی فیصلے کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا، سندھ سب سے زیادہ متاثر کیوں ہورہا ہے؟

عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی

عامر لیاقت حسین نے دانیہ شاہ سے 3 ماہ قبل فروری 2022 میں شادی کی تھی۔ اپنی تیسری شادی کے متعلق آگہی دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میں نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کی ہے۔

ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دانیہ شاہ لودھراں کے معزز سرائیکی اور نجیب الطرفین سادات خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ میرے اور اہلیہ کیلئے دعا کریں۔

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سے فی الحال ابھی علیحدگی نہیں ہوئی ہے لیکن اُن کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اُن پر کئی قسم کے الزامات عائد کیے ہیں اور ان سے طلاق لینے کیلئے عدالت سے بھی رُجوع کرلیا ہے۔

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر الزام لگایا ہے کہ وہ نشہ کرتے ہیں اور مجھ پر بھی زور دیتے ہیں نشہ کرنے کیلئے، انہوں نے کہا کہ وہ نہ نماز پڑھتے ہیں، نہ قرآن۔ کہتے تھے سارے دن میں صرف ایک نماز ہے جس میں 2 رکعتیں ہوا کرتی ہیں۔

مزید برآں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اُن کی نازیبا ویڈیو بھی لیک کی ہے جس میں انھیں انتہائی نامناسب حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔