حکومت پی ایم ڈی اے کے ذریعے میڈیا کو اپنے نرغے میں لینا چاہتی ہے، سراج الحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت پی ایم ڈی اے کے ذریعے میڈیا کو اپنے نرغے میں لینا چاہتی ہے۔ 

لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے قوم کے 3 سال برباد کردیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن نہ کروانا وزیراعظم کے دعووں کی نفی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب میڈیا کو بھی اپنے نرغے میں لینا چاہتی ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے معیشت کا ستیاناس کردیا، ڈالر اوپر اور روپیہ نیچے جارہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا مزاج ڈکٹیٹرانہ مگر دعوے جمہوری اقدار کی بالادستی کے ہیں۔ میڈیا کو کنٹرول کرنے کی سازشیں، عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر حملے، بلدیاتی الیکشن کا نہ کرانا حکومت کے ڈکٹیٹر مائنڈ سیٹ کو واضح کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور روایتی سیاسی پارٹیوں میں رتی برابر کا بھی فرق نہیں۔ سبھی نے عوام کے ارمانوں کا خون کیا۔ قوم بادشاہانہ سوچ کی حامل حکمران اشرافیہ کو مسترد کر کے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

یہ بھی پڑھیں : زندہ دلان لاہور نے جعلی تبدیلی کو رد کردیا، اللہ نے ہمیں عظیم کامیابی عطا کی، مریم نواز