ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد امبر ہرڈ کا نئے ٹرائل کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 ایک ماہ قبل پائریٹس آف دی کیریبئین کے اداکار جونی ڈیپ سے ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے والی ان کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ نے نئے ٹرائل کا مطالبہ کردیا۔

امبر ہرڈ کے وکیل کے مطابق ہائی پروفائل کیس میں ایک ‘مناسب ٹرائل پر سمجھوتہ کیا گیا’ کیونکہ ایک غلط جج جو ڈیوٹی کے لیے درج نہیں تھا مقدمے کا حصہ بن گیا اور اس لیے عدالت کو یکم جون کے فیصلے کو خارج کر دینا چاہیے اور عدالت کو حکم جاری کرنا چاہیے نئے ٹرائل کا۔

یہ بھی پڑھیں:

“ٹاپ گن میورک” سے ٹام کروز کتنا کمائیں گے؟

امبر ہرڈ کی قانونی ٹیم نے امریکی عدالت میں مقدمہ بھی دائر کردیا۔

ان کی قانونی ٹیم نے عدالت سے ہتک عزت کے مقدمے کے فیصلے کو مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ جونی ڈیپ کے دعوے کی حمایت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ جانی ڈیپ کا ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے پر فیصلہ سناتے ہوئے جیوری نے مجموعی طور پر ایمبر ہرڈ کو ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ جانی ڈیپ کو صرف 20 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts