چنیوٹ میں مبینہ شرمناک حرکت! ذہنی معذور لڑکی کے کانوں سے بالیاں اتارنے کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب، کلیئر فرام اے آئی)

چنیوٹ کے محلہ محلہ قاضیاں میں ایک نوجوان کی جانب سے گھر کے باہر بیٹھی ذہنی معذوری کا شکار لڑکی کے کانوں سے سونے کی بالیاں اتار کر فرار ہونے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نوجوان نے مبینہ طور پر لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت بھی کی تاہم واقعے سے متعلق تمام دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مبینہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Posts