ایشین گیمز کے ہاکی مقابلے میں پاکستان نے شاندار اور اعصاب شکن کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
میچ کے دوران دونوں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ کھیل کے چوتھے کوارٹر تک دونوں ٹیمیں تین، تین گول سے برابر تھیں اور میچ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا تھا تاہم آخری لمحات میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوریا کو دباؤ میں لایا اور میچ 3-5 کے اسکور سے اپنے نام کر لیا۔
گرین شرٹس کی فتح میں نمایاں کارکردگی رانا وحید کی رہی جنہوں نے حریف ٹیم کے خلاف دو شاندار گول اسکور کیے۔
اس کے علاوہ سفیان خان، عبدالرحمن اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کرکے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شاندار فتح کے بعد قومی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں ایک بار پھر پوڈیم پر اپنی جگہ بنالی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








