شاداب خان کا بگ بیش لیگ پر ڈومیسٹک سیزن کو ترجیح دینے پر غور

شاداب خان کا بگ بیش لیگ پر ڈومیسٹک سیزن کو ترجیح دینے پر غور

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان سے آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کی ٹیم ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے معاہدے کیلئے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ کی ٹیم شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی خواہشمند ہے۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے شاداب خان کو راشد خان کے متبادل کے طور پر لیگ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

قومی آل راؤنڈر نے آفر پر قریبی دستوں سے مشورہ کیا ہے،شاداب خان نے تاحال ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی پیشکش قبول نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان بگ بیش لیگ پر ڈومیسٹک سیزن کو ترجیح دینے پر غور کر رہے ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے ڈومیسٹک سیزن کو ترجیح دیتے ہوئے ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار کیا ہے۔

تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں