علیزے شاہ مسئلۂ فلسطین کو اہمیت نہ دینے والے سوشل میڈیا صارفین سے ناراض

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے مسئلۂ فلسطین کو اہمیت نہ دینے والے سوشل میڈیا صارفین سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام اسٹوریز پر اپنے پیغام میں اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ مجھے تمام میمز اور تنقید خوشگوار لگتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم مسئلۂ فلسطین پر آواز نہیں اٹھا رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلسطین کی آواز بننے کی بجائے ایک معمولی معاملے کو ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے علیزے شاہ نے کہا کہ ہمارے ہم وطنوں کو کیا ہوگیا ہے؟

یاد رہے کہ اِس سے قبل معروف اداکارہ نے گلوکاری کی دْنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔علیزے شاہ نے اپنی سْریلی آواز میں تیار کیا گیا پہلا گانا ریلیز کیا جس میں معروف گلوکار ساحر علی بگا نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔

علیزے شاہ اور ساحر علی بگا کے اس نئے گانے کا عنوان ’بدنامیاں‘ ہے، اس گانے کے کمپوزر ساحر علی بگا ہیں جبکہ گانے کی شاعری عمران رضا نے ترتیب دی ہے۔گانا 3 روز قبل ریلیز کیا گیا۔

مزید پڑھیں: علیزے شاہ نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا، خوبصورت آواز میں گانا ریلیز