اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا علالت کے باعث انتقال کر گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا علالت کے باعث انتقال کر گئیں
اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا علالت کے باعث انتقال کر گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہورومعروف اداکار اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا علالت کے باعث انتقال کر گئی ہیں جس کی خبر انہوں نے خود سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار اکشے کمار نے کہا کہ میری والدہ میرا اصل اثاثہ تھیں اور آج میں ان سے محروم ہو کر اپنے جسم میں ناقابلِ برداشت درد محسوس کر رہا ہوں۔

پیغام میں اداکار اکشے کمار نے مزید کہا کہ میری والدہ محترمہ ارونا بھاٹیا نے آج صبح کے وقت پر امن انداز میں اِس دنیا کو الوداع کہہ دیا اور دوسری دنیا میں میرے والد سے جاملی ہیں۔

اداکار اکشے کمار نے کہا کہ میں اور میرے اہلِ خانہ میری والدہ ارونا بھاٹیا کے انتقال پر انتہائی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ اس موقعے پر تمام مداحوں کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا احترام کرتاہوں۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا کو گزشتہ جمعے کے روز بھارتی شہر ممبئی کے ہیرا نندی ہسپتال میں منتقل کیا گیا، جن کی حالت نازک تھی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

گزشتہ روز بھی اکشے کمار نے اپنی والدہ کی طبیعت بگڑنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے اور میرے اہلِ خانہ کیلئے انتہائی مشکل اور نازک وقت ہے۔ آپ کی ہر دعا ہماری مدد کرے گی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے  مشہورومعروف اداکار اکشے کمار نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم بہت سے اداکاروں کیلئے انتہائی اہم اور گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔

 بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اکشے کمار نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر گفتگو کرتے ہوئے متعدد ایکٹرز کی زندگی میں بڑی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: ڈیجیٹل پلیٹ فارم بہت سے اداکاروں کیلئے گیم چینجر ثابت ہوا۔اکشے کمار

Related Posts