آئمہ بیگ کی نئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئمہ بیگ کی نئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم
آئمہ بیگ کی نئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے سحر انگیز گلوکاری کیلئے نئی منطق اور تجربہ پیش کرکے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیو گردش کرتی نظر آرہی ہے جس میں انہیں کار میں بیٹھے گول گپوں کا مزہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں گلوکارہ سے انکی ایک دوست کیمرے کے عقب سے پرفارمنس کے حوالے سے سوال کرتی ہیں جس کے جواب میں آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ شو میں میری پہلی پرفارمنس ہے لیکن اس سے قبل یہ گلے کیلئے ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ نے گول گپے کھانے کا طریقہ بتاتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ سُر میں گائیں تو اس سے پہلے آپ گول گپے کھٹے پانی کے ساتھ کھائیں۔

گلوکارہ کا سحر انگیز گلوکاری سے قبل کھٹے پانی کے ساتھ گول گپے کھانے کے اس مشورے نے سوشل میڈیا صارفین کو دلچسپ تبصرے کرنے پر مجبور کردیا۔

جیسے ہی یہ عجیب و غریب مشورے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین کا آئمہ بیگ کی آواز پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’اس میں کوئی تعجب نہیں کہ آئمہ بیگ خوفناک آواز میں کیوں گاتی ہے۔‘

ایک اور صارف نے آئمہ کی گلوکاری پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ،’شاید آئمہ بیگ کے پھٹے ڈھول کی یہی وجہ ہے، اسی کے ساتھ کئی صارفین نے گلوکارہ کی آواز کو بے سُرا قرار دے دیا۔

Related Posts