عمران خان نفرت اورانتقام کی سیاست کررہےہیں،احسن اقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شکر گڑھ:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن متفق ہے 2020 انتخابات کا سال ہونا چاہیے،شہباز شریف سے لے کر گوادر سے گلگت تک مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور کارکن چٹان کی طرح اپنے نظریے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
شکر گڑھ:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن متفق ہے 2020 انتخابات کا سال ہونا چاہیے،شہباز شریف سے لے کر گوادر سے گلگت تک مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور کارکن چٹان کی طرح اپنے نظریے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کاکہنا ہے کہ عمران خان کوبھی طاہرالقادری کی طرح سیاست کوخیرآبادکہہ دینا چاہیے،عمران خان مکمل طورپرناکام ہوچکےہیں۔

سابق وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ عمران خان سیاست چھوڑیں گےتومعیشت ٹھیک ہوجائےگی، عمران خان اور ان کی حکومت عقل سے پیدل اور صلاحیت سے عاری ہے اور کسی قسم کا عمل کرنے سے محروم ہے، انہوں نےکہا کہ حکومت ملکی معیشت کے لئے دن بدن پولیو وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ  3 مہینے بعد ہی عمران خان نے ہمارا معاشی میدان میں احتساب شروع کردیا تھا، اب اپنی باری آئی ہے تو کہتے ہیں کہ 5 سال مجھ سےکوئی سوال نہ پوچھے، آپ سے سوال کیے جائیں گے کیوں کہ آپ نے ایک سال میں جتنا معیشت کو ڈبویا ہے، اتنا تو کوئی دشمن 10 سال میں بھی معیشت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا۔

احسن اقبال نےکہا کہ  پنجاب اس وقت بدترین انتظامی بحران کا شکار ہے، حکومتی نااہلی سے پولیو کے ہر روز نئے کیس سامنے آرہے ہیں، پنجاب میں ڈینگی سر اٹھا رہا ہے۔ ہماری حکومت نے پاکستان میں پولیوتقریباً ختم کردیا تھا، ہم پولیو ختم کرنے والے میں ممالک میں صرف چند انچ کے فاصلے پر تھے ہم پولیو فری کنٹری بننے والے ہی تھے۔ لیکن موجودہ حکومت کی نااہلی اور بدانتظا می کے باعث پولیو کو ختم کرنے کی منزل دور ہوگئی ہے،کیونکہ انہوں نے تمام ادارے تباہ کردیے ہیں۔

سابق وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ ڈینگی کا شکار لوگ مایوس ہوکر اسپتالوں سے جا رہے ہیں اور شہبازشریف کی حکومت کو یاد کررہے ہیں۔یہ حکومت پاکستان کےلئے خود بھی بیماری ہے اور بیماریاں لے کربھی آئی ہے، چاہے وہ ڈینگی ، پولیو، معیشت اور کاروباری تباہی کا وائر س ہو، ہر شعبے میں موجودہ حکومت نے پاکستان کو بیمار کردیا ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ طاہر القادری کی تقلید کرتے ہوئے سیاست سے ریٹائر ہونے کا اعلان کریں، یہ پاکستان کی معیشت کےلئے سب سے بڑا تحفہ ہوگا، جس دن وہ ریٹائر ہوں گے، اس دن اسٹاک مارکیٹ ایک ہزار پوائنٹس اوپر جائے گی۔

Related Posts