آفریدی نے ورلڈکپ 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا ذمہ دار مصباح کو ٹھہرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آفریدی نے ورلڈکپ 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا ذمہ دار مصباح کو ٹھہرادیا
آفریدی نے ورلڈکپ 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا ذمہ دار مصباح کو ٹھہرادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ 2011کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دینے کا اچھا موقع ضائع کیا، مصباح الحق کو جیت کے لیے درکار رنز کا اوسط لیکر چلنا چاہیے تھا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ورلڈ کپ 2011 کے سیمی فائنل میں سلو بیٹنگ کی جس کی وجہ سے بھارت کو شکست دینے کا اچھا موقع گنوا دیا۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم جیت کا ایک اچھا موقع مس کر گئے،مصباح نے میچ میں سیٹ ہونے کیلئے بہت وقت لیا، گوکہ یہ ان کا انداز ہے اور وہ میچ کو آخر تک لے کر جانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اس وقت صورت حال ایسی تھی کہ تیزی سے اسکور کیا جاتا تو نتیجہ بدل سکتا تھا۔

خیال رہے کہ 2011 کیکرکٹ ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان بھارتی شہر موہالی میں کھیلا گیا تھا اور اس میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

میزبان بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 231 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے مصباح الحق نے 76 گیندوں پر56، یونس خان نے 32 گیندوں پر 13 جب کہ کپتان شاہد ا?فریدی نے 17 گیندوں پر 19 رنز بنائے تھے۔

Related Posts