رشتے کے تنازعے پر 3بہنوں اور ایک بھائی کو قتل کرنیوالاسفاک ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی:تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں گزشتہ روز 3 بہنوں سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والے سفاک ملزم غلام عباس کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

ملزم غلام عباس نے رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے 3 بہنوں فائزہ کرن، صباحت ارم اور حرا کے علاوہ انکے بھائی علی حیدر کو قتل کردیا تھا جبکہ اپنے بھائی کی اہلیہ ایرج کو زخمی کر دیا تھا۔

افسوسناک واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچے اور ٹیمیں تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے گئے تھے،ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائیگا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سنگین واردات کے ملزم سے تفتیش کے دوران سفاکانہ واردات کے محرکات کا پتہ لگایا جائیگا اورملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا تاکہ عدالت سے قرارواقعی سزا دلوائی جا سکے۔

پولیس کا کہناہے کہملزم کے سفاکانہ فعل پر سخت سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے اور ملزم کو اس کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں : طلاق کا تنازعہ، فائرنگ سے 3بہنیں اورایک بھائی جاں بحق، ملزمان فرار