افغانستان، جلال آباد میں 5پولیو ورکرز کو بیدردی سے قتل کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان، جلال آباد میں 5پولیو ورکرز کو بیدردی سے قتل کردیا گیا
افغانستان، جلال آباد میں 5پولیو ورکرز کو بیدردی سے قتل کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: افغانستان میں قتل و غارت کا سلسلہ تھم نہ سکا، دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے 5 پولیو ورکز کوبیدردی سے قتل کردیا جبکہ 3ورکرز زخمی بھی ہوئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پولیو مہم کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا تاہم آج دوسرے روز جلال آباد میں تین مقامات پر مسلح افراد نے پولیو ورکز کو نشانہ بنایا اور نہتے پولیو ورکرز کو بے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ننگرہار میں پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر جان محمد کا میڈیا کو کہنا تھا کہ جلال آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مجموعی طور پر 5 پولیو ورکز ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے مرد اہلکار تھے۔ان میں کوئی خاتون شامل نہیں تھی۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں جلال آباد میں ہی مسلح افراد نے 3 خاتون پولیو ورکز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جس کے بعد پولیو مہم معطل کردی گئی تھی جس کو اب دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: نیٹو کا افغانستان میں اپنا فوجی پروگرام باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ افغانستان سے نیٹو افواج کا انخلاء شروع ہوچکا ہے، جبکہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے تاہم امن و امان کی صورت حال اب بھی خراب ہے اورروزانہ کی بنیاد پر قتل و غارت گری کی وارداتیں عام ہیں۔

Related Posts