عید میلاد النبی ﷺ کی آمد: اگست میں تین روزہ تعطیلات کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

چھٹیوں کا کیلنڈر
(فوٹو: آن لائن)

دبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے باعث اگست میں 3 روزہ تعطیلات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس سامنے آگئیں۔

متحدہ عرب امارات میں 25اگست 2026 کو تعطیل ہوگی، حکام کا کہنا ہے کہ یہ تعطیل پیر 24 اگست کو منتقل کیے جانے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں یو اے ای کے ملازمین کو ہفتہ، اتوار اور پیر کے روز مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کےقوانین کے تحت ہفتے کے درمیان آنے والی بعض سرکاری تعطیلات کو ہفتے کے آغاز یا اختتام پر منتقل کیا جا سکتا ہے،تاہم تعطیل کی حتمی تاریخ کا اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیے جانے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو اعلان کردہ پبلک ہالی ڈے پر تنخواہ کے ساتھ چھٹی دی جاتی ہے، جبکہ تعطیل کے روز کام کرنے کی صورت میں قانون کے مطابق اضافی معاوضہ یا سہولت فراہم کرنا لازمی تصور کیاجاتا ہے۔

Related Posts