مرکز کہاں تھا اور شدت کتنی ریکارڈ ہوئی؟ بلوچستان کی زمین خوفناک زلزلے سے لرز اٹھی

تازہ ترین

تازہ ترین

زلزلے کے جھٹکے
(فوٹو: آن لائن)

بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر کھلے آسمان تلے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خضدار شہر سے تقریباً 45 کلومیٹر مشرق کی سمت میں واقع تھا۔

جانی و مالی نقصان کی صورتحال

زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ سراسیمہ ہو گئے تاہم خوش قسمتی سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو اور انتظامی ادارے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے الرٹ ہیں۔

Related Posts