اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سول سروس کنڈکٹ رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال پر رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کا پتہ چلانے کیلئے سرکاری ملازمین کے ذاتی سوشل میڈیا ملازمین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی کڑی نگرانی شروع کردی۔
ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے نئے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا۔ سرکاری افسران کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی نئے رولز کے دائرے میں شامل کرلیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت مخالف بیانیے کی تشہیر یا سرگرمیوں کی صورت میں ملوث سرکاری ملازمین کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ فرضی اکاؤنٹ یا گمنام سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے حکومت یا اداروں کو بدنام کرنے پر بھی ایکشن لیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق کوئی افسر ذاتی سوشل میڈیا کو سرکاری کام کی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کرسکے گا، اسی طرح سرکاری اکاؤنٹس کو ذاتی تشہیر، برانڈنگ اور نمائش کیلئے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








