کوئٹہ : اینٹی نارکوٹکس فورس نے مینگل آباد کوئٹہ کےقریب مغربی بائی پاس پرکارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد جبکہ 4 اسمگرلز بھی گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق 2ہزار330کلوگرام چرس ٹرک پرنصب سیمنٹ مکسچرمشین میں چھپائی گئی تھی، کارروائی کےدوران ٹرک کےعلاوہ ایک چھوٹی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گاڑی میں سوار2ملزمان سہولت کارکےطورپرٹرک کا روٹ کلیئرکروارہےتھے، گرفتار ملزمان کا تعلق قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور چمن سے ہے۔
فحش ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا انکشاف
ترجمان اےاین ایف کے مطابق ملزمان منشیات چمن سےبراستہ کوئٹہ اندرون سندھ سمگل کررہےتھے، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔