اسلام آباد میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Accused of open aerial firing arrested in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :شہر اقتدار کی سڑکوں پر کھلے عام ہوائی فائرنگ، شہریوں کی شکایت پر پولیس کو دو روز بعد ہوش آگیا، ملزم گرفتار، تفتیش شروع کردی گئی۔

شہر اقتدار کے تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے پراڈو گاڑی میں کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنوانے والے شخص نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرعام قانون کی دھجیاں اڑایں، یہ قافلہ مری کی طرف رواں دواں تھا جبکہ ملزم سرعام مسلسل فائرنگ کرتا رہا۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر رکھا ہے تاہم اس کے باوجود پراڈو گاڑی میں بارات لے کر جانے والے شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی اور قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سرعام اسلحہ کی نمائش کی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ، ایک جاں بحق،ڈرائیور زخمی

ویڈیو وائرل ہونے سے قبل پولیس اور انتظامیہ اس واقعہ سے غافل تھی ،اہل علاقہ نے اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح یہ شخص فائرنگ کر رہا تھا اس سے جانی ومالی نقصان ہو سکتا تھا ۔

پولیس نے اے ایس آئی کی مدعیت میں زیر دفعہ 337h / 188 مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ابوبکر نامی ملزم سرق گاؤں کا رہائشی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts