احتساب عدالت نے سابق صدر سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست مسترد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB court defers Asif Ali Zaradri's indictment in Park Lane case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ہفتے میں 2 روز ملاقات کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صرف ایک ہی دن ملاقات کی ہدایت کی ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق صدرِ مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ، رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے ملاقات درخواستوں کی سماعت کی گئی۔ وکیل صفائی نے عدالت سے درخواست کی کہ سابق صدر اور ہمشیرہ سے ان کی قانونی ٹیم اور اہل خانہ کو ہفتے میں دو دن ملاقات کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانیت پر یقین رکھنے والے مودی کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کا ساتھ دیں۔ زلفی بخاری

نیب پراسیکیوٹر نے درخواست پر اعتراض کیا اور کہا کہ ہفتے میں ایک روز کی اجازت کافی ہے جبکہ دو روز ملاقات کی اجازت دینے سے انتظامی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ہم عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ دو روز ملاقات کی درخواست نامنظور کی جائے۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے دو روز ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آصف علی زرداری سے پیر کے روز ملاقات کی جاسکتی ہے۔ اس ضمن میں تمام تر ضروری معاملات کو ایک ہی دن میں نمٹا لیا جانا چاہیئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کہہ چکے ہیں کہ جمہوریت کےلیےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے،جیل اورمشکلات سےحوصلہ پست نہیں ہوگا۔

آصف زرداری کاکہناتھا کہ صرف جمہوریت ملکی سلامتی کی ضامن ہے، آج جمہوریت یرغمال، پارلیمنٹ بے اختیار ہے، بااختیار پارلیمنٹ ہی جمہوریت کا اصل چہرہ ہے۔بھٹوخاندان کی تیسری نسل جمہوریت کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے۔طاقت کا سر چشمہ صرف عوام ہیں، جیل اور مشکلات سے حوصلہ پست نہیں ہوگا اس سےقبل بھی قید کی سزا بھگتی ہے۔

مزید پڑھیں: جمہوریت کےلیےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے،آصف زرداری

Related Posts