آرتی سنگھ کی اپنے برائیڈل شاور پر خوب موج مستیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹائمز آف انڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 بالی وڈ کے سینئر اداکار گووندا کی بھانجی اور اداکار کرشنا ابھیشیک کی چھوٹی بہن آرتی سنگھ کے برائیڈل شاور نے سوشل  میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

بھارت کے مقبول  ریئلٹی شو بگ باس سیزن 13 کا حصہ بننے والی اداکارہ آرتی سنگھ کی ’برائیڈل شاور’ سے دیرینہ بوائے فرینڈ دیپک چوہان کے ساتھ شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

ہنگامہ ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ 5 اپریل کو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پرشادی کی بھرپور رونق کا سماں سوشل میڈیا پر شیئر کیا جسکے ساتھ منسلک کیپشن میں انہوں نے ’دیپک کی آرتی‘ لکھا، جبکہ اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ’ہم دونوں کا رشتہ ’ہمیشہ‘ میں بدلنے میں 20 دن باقی رہ گئے۔

بعد ازاں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی دلہنیا کے برائیڈل شاور کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔

دیپک چوہان کے ساتھ 25 اپریل کو  ہونے والی شادی سے قبل اداکارہ  آرتی سنگھ نے برائیڈل شاور کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں خاندان کے افراد  سمیت دوستوں کو مدعو کیا گیا۔

بلو منی ٹاپ میں ملبوس دلہن آرتی سنگھ نے برائیڈل شاور کی اس تقریب میں  گلابی اور سفید رنگ سے سجا ہوا خوبصورت 5 منزلہ کیک کاٹا اور ساتھ ہی اپنے بھرپور رقص سے اس دن کو خوب انجوائے کیا۔

سر پر تاج سجائے ہونے والی دلہنیا نے ہلہ گلہ اور موج مستی سے نہ صرف اپنے خاص دن کو یادگار بنایا بلکہ ساتھ ہی فیملی اور دوستوں کے ساتھ لی گئی تصاویر بھی مداحوں کیساتھ شیئر کردیں۔

واضح رہے کہ ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں آرتی سنگھ نے انکشاف کیا کہ اداکار گووندا بھی ان کی شادی میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا “یہ شادی محبت سے بھرپور ہونے جا رہی ہے کیونکہ پورا خاندان ایک ہی چھت تلے جمع ہوگا۔’

دوسری جانب اداکارہ  آرتی کی شادی کی تقریب کے مہمانوں کی فہرست میں ان کے ماموں اداکار گووندا سے لے کر سلمان خان، سدھارتھ شکلا کی فیملی، شہناز گل اور انڈسٹری کے بہت سے دوسرے دوست شامل ہوں گے۔

Related Posts