کراچی کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بڑی واردات! چور 30 تولہ سونا اور ہزاروں ڈالر لے اڑے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی میں چوری کی ایک بڑی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور ہزاروں امریکی ڈالر لے کر فرار ہوگئے۔ واردات ایم نائن کے قریب گڈاپ سٹی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آئی جہاں چوروں نے اہل خانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھایا۔

کراچی پولیس کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اسٹریٹ نمبر 11 میں واقع ایک گھر کو نامعلوم ملزمان نے نشانہ بنایا۔ اہل خانہ کی عدم موجودگی میں ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور قیمتی سامان چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان نے اپنے بیان میں بتایا کہ گھر میں 30 تولہ سونا اور 5 ہزار امریکی ڈالر موجود تھے جو چوری کرلیے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس مددگار ون فائیو کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے کے بعد واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

Related Posts