عالمی مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ تیزی آگئی مسلسل فروخت کے دباؤ سے دوچار قیمتی دھات نے پیر کو کچھ بحالی حاصل کرلی جس کے بعد فی اونس نرخ دوبارہ 3,900 ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
عالمی منڈی میں پیر کو گرینچ معیاری وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 40 منٹ پر اسپاٹ گولڈ 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 3,900 ڈالر فی اونس میں فروخت ہوا۔ اس سے قبل گزشتہ کاروباری سیشن میں سونے کی قیمت گزشتہ ایک سال کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔
امریکی گولڈ فیوچرز میں بھی بہتری دیکھی گئی۔دسمبر میں فراہمی کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے بعد 3,909 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو سونے کی عالمی قیمت میں 3.5 فیصد کی بھاری کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں نرخ اکتوبر 2025 کے بعد کی کم ترین سطح پر آگئے تھے۔ اس دوران سونا اپنی اہم نفسیاتی حد 4,000 ڈالر فی اونس سے بھی نیچے چلا گیا تھا۔
دوسری جانب دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ اسپاٹ سلور 1.8 فیصد مہنگا ہوکر 49.97 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ پلاٹینم کی قیمت 0.1 فیصد اضافے سے 1,432.63 ڈالر ہوگئی۔ اس کے برعکس پیلیڈیم 976.31 ڈالر فی اونس پر تقریباً مستحکم رہا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








