مختلف شہروں میں ضمنی الیکشن پر جھگڑے، 1 شخص جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آج نیوز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ضمنی الیکشن پر جھگڑے ہوئے جس کے دوران 1 شخص جاں بحق ہوگیا جس کا تعلق حکمراں سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ضمنی الیکشن کے دوران جھگڑے ہوئے۔ پنجاب میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی پی 54 نارووال میں کوٹ ناجو کے علاقے میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں شدید جھگڑا ہوا۔

مقامی اخبار (روزنامہ نوائے وقت) کی رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مخالفین نے جھگڑے کے دوران مسلم لیگ (ن) کے کارکن کے سر میں ڈنڈا ماردیا تھا جس کے نتیجے میں محمد یوسف جاں بحق ہوگیا۔

نارووال پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے بعد 54 پولنگ اسٹیشن کوٹ ناجو میں ووٹنگ روک دی گئی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ محمد یوسف مسلم لیگ (ن) کا کارکن تھا، تحریکِ انصاف غنڈہ گردی کے ذریعے الیکشن نہیں جیت سکتی، محمد یوسف کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

لاہور اور شیخوپورہ میں بھی ضمنی انتخابات کے دوران ن لیگی اور پی ٹی آئی کارکنان کے مابین جھگڑوں میں 4افراد زخمی ہوگئے۔ الیکشن کمشنر پنجاب نے جھگڑوں کے باعث پولنگ رکنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی اور حکم دیا کہ پولنگ یقینی بنائی جائے۔

قصور میں بھی ضمنی الیکشن کے دوران لڑائی اور تصادم کے واقعات ہوئے۔ ظفروال میں پولنگ اسٹیشن پر جھگڑے اور ہاتھا پائی ہوئی جس کے دوران 1 شخص دم توڑ گیا۔ لاہور میں 2 سیاسی جماعتوں کے مابین لڑائی کے دوران 4 سیاسی کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔

Related Posts