مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ لاہور میں فی کلو گوشت 470 روپے کا ہوگیا۔

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برائلر گوشت کی نئی قیمت 482 روپے سے کم ہو کر 470 روپے ہو گئی ہے، زندہ برائلر کے دام بھی 8 روپے فی کلو تک کم کیے گئے ہیں، ہول سیل زندہ برائلر کے نرخ 305 جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 313 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چکی کے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ، 170 روپے فی کلو ہوگیا

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، فی درجن انڈے 247 روپے سے بڑھ کر 252 روپے کے ہو گئے ہیں، انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار290 روپے سے بڑھ کر 7 ہزار440 روپے پر جا پہنچی ہے جبکہ مارکیٹ میں فی انڈہ 22 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔

رمضان المبارک کے ایام میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

Related Posts