آسمان پھٹا نہ زمین کانپی، 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش تہہ خانے سے برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

مبینہ زیادتی
(فوٹو: آن لائن)

آسمان پھٹا نہ زمین کانپی، ملزمان نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش تہہ خانے میں پھینک دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی موت کی بنیادی وجہ سر کو لگنے والی شدید چوٹ تھی۔

یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا۔ بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  بچی کی لاش راج نگر ایکسٹینشن میں ایک زیر تعمیر مال کے تہہ خانے میں ملی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ ریپ کیا گیا اور پھر قتل کیا گیا۔ موت کی بنیادی وجہ شدید سر کی چوٹ بتائی گئی۔ لاش پر متعدد ہڈیوں کے ٹوٹنے کے نشانات تھے، جس سے شبہ ہے کہ معصوم بچی کو بالائی منزل سے نیچے پھینکا گیا۔ پولیس تیسری منزل سے پھینکے جانے کے پہلو پر تفتیش کر رہی ہے۔

بچی کی لاش ہفتہ کی صبح نندگرام پولیس سٹیشن کے قریب ملی۔ بچی کے والدین تعمیراتی سائٹ پر مزدور ہیں اور عارضی پناہ گاہوں میں رہتے ہیں۔ بچی جمعہ کی شام سے لاپتہ تھی، جس کے بعد خاندان نے تلاش شروع کی۔پولیس نے ریپ، قتل اور اغوا کی دفعات کے تحت واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی جبکہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث 2 دیگر ملزمان تاحال فرار ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جارہی ہے۔

واقعے کا پتہ چلنے پر مقامی افراد میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ مشتعل افراد نے سائٹ پر موجود سکیورٹی گارڈ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے روکنے کے لیے پولیس نے اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد ملزمان کی گرفتاری کے بعد مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts