بیجنگ: امریکا کی جوبائیڈن حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، چین نے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس سے چین دفاعی طاقت میں امریکا سے آگے نکل گیا۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ چین نے خلا سے ایٹمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ ہائپر سونک گائیڈڈ میزائل دنیا میں کسی بھی جگہ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
کابل پر ڈرون حملے میں 10 افراد کی ہلاکت، امریکا کی معاوضے کی پیشکش
ناروے میں مسلح شخص کا تیر کمان سے حملہ، 5افراد ہلاک
اخبار کا کہنا ہے کہ ہائپر سونک میزائل نے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے سے قبل دنیا کا چکر لگایا۔ چین کی اعلیٰ درجے کی خلائی صلاحیت نے امریکی انٹیلی جنس کو حیران کردیا ہے۔
چین نے ہائپر سونک ہتھیاروں میں حیرت انگیز پیش رفت کی ہے۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ چین نے رواں سال ایٹمی ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
امریکی ماہر دفاع ٹیلر فریول کا کہنا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی امریکا کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو مفلوج کرسکتی ہے جبکہ امریکی دفاعی نظام صرف بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دفاعی ماہر ٹیلر فریول نے کہا کہ تکنیکی اعتبار سے ہائپر سونک ایڈمی میزائل کو ٹریس اور تباہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ چین کے کامیاب تجربے سے امریکا کیلئے دفاعی میدان میں نئے چیلنجز سامنے آئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل روس نے بھی ہائپر سونک (آواز کی رفتار سے تیز چلنے والے، سپر سانک سے بھی تیزرفتار) میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ روسی وزارت دفاع نے ویڈیو جاری کردی۔
روس کی جانب سے مارچ 2018 میں جاری کی جانے والی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ہائپر سونک میزائل ایک لڑاکا طیارے سے لانچ کیا گیا۔ روس کا کہنا تھا کہ میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔