عمر کوٹ میں غربت اور بیماری سے تنگ محنت کش میاں بیوی نے خود کشی کر لی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادمان ٹاؤن میں خاتون کا خودکشی سے قبل آڈیو میسج، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج
شادمان ٹاؤن میں خاتون کا خودکشی سے قبل آڈیو میسج، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

عمرکوٹ:بیماری، غربت اور افلاس سے تنگ آکر محنت کش میاں بیوی نے خود کشی کرلی۔ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے اوراصل حقائق جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق عمر کوٹ کے علاقے چھور کے قریبی گائوں میں بیماری سے تنگ آکر بیوی نے خود کشی کی تو اس کی نعش جھولتی دیکھ کر غریب محنت کش ہمت ہار بیٹھا اور خود کو بھی لٹکا کر خود کشی کرلی۔علاقہ مکینوں کے مطابق بیمار بیوی کا گزشتہ کچھ عرصے سے غربت کے باعث علاج نہیں ہو پارہا تھا جس کی وجہ سے گھر میں سخت پریشانی تھی۔

مزید پڑھیں : ادارے بند ہونے سے لوگ خودکشی کا سوچ رہے ہیں،جاویدمیاں داد

میاں بیوی کی جانب سے خودکشی کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور اس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں جن کا تفصیلی معائنہ کیا جارہا ہے تاکہ حقائق کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔

میڈیا سے بات چیت میں ایس ایچ او نیو چھورنے بتایاکہ بظاہر تو خود کشی دکھائی دے رہی ہے لیکن فی الوقت حتمی طور پر کچھ کہنا نا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق جاننے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں گھریلو حالات کے باعث شہری نے خودکشی کر لی

پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والے میاں بیوی کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ علاقے میں میاں بیوی کی ایک ساتھ خود کشی کے واقع سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Related Posts