عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو بڑا جھٹکا! مسلسل چوتھے روز بھی کمی کا رجحان

تازہ ترین

تازہ ترین

تیل اور گیس
(فوٹو: آن لائن)

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی برقرار رہا جہاں برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں اس مندی کی بڑی وجہ امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے ساتھ جاری جنگ میں مزید شدت آنے کے امکانات کم ہونا قرار دیا جارہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 80 سینٹ کی کمی سے 93.82 ڈالر فی بیرل پر آگئی جو گزشتہ قیمت کے مقابلے میں 0.85 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) بھی ایک ڈالر 20 سینٹ سستا ہوگیا جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 86.92 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.36 فیصد کمی ہوئی۔

ماہرین کے مطابق امریکی سیاسی صورتحال میں تبدیلی اور ایران کے ساتھ تنازع کے سفارتی حل کی امیدوں نے عالمی تیل مارکیٹ پر اثر ڈالا ہے جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا رخ امریکا اور ایران کے تعلقات، مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل میں تسلسل اور جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی کامیابی یا ناکامی سے طے ہوگا۔

Related Posts