اسلام آباد :کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، وزیر خزانہ شوکت ترین اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا،وزارت خزانہ کی ترسیلات زر بڑھنے کی پالیسی پر غور کیا جائے گا ،وزارت خزانہ کی نیشنل ریمیٹنسز لائلٹی پروگرام کی سمری پر غور کیا جائے گا ،دیگر وزارتوں کے اہم اور ضروری معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 28 جولائی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دی تھی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 9 ارب 85 کروڑ کی سپلمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی