صحافیوں کی آزادی مشکوک، حامد میر کے بھائی عامر میر لاپتہ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صحافیوں کی آزادی مشکوک، حامد میر کے بھائی عامر میر لاپتہ ہوگئے
صحافیوں کی آزادی مشکوک، حامد میر کے بھائی عامر میر لاپتہ ہوگئے

اسلام آباد: جنگ گروپ کے کہنہ مشق کالم نگار اور سینئر صحافی حامد میر کے بھائی عامر میر اور معروف صحافی عمران شفقت لاپتہ ہوگئے ہیں جنہیں مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد علی طور نے کہا کہ عمران شفقت کے اغواء کے بعد ایک اور بری خبر یہ ہے کہ حامد میر کے بھائی لاپتہ ہوگئے۔

پیغام میں معروف صحافی اسد علی طور نے مزید کہا کہ گزشتہ 5 گھنٹوں سے سینئر صحافی عامر میر کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ انہوں نے عامر میر اور عمران شفقت کی واپسی کیلئے ٹیگز بھی تشکیل دئیے۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں دو صحافیوں کا اغواء نہایت ہی تشویشناک ہے۔ صحافی برادری کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

حیرت انگیز طور پر حامد میر نے مریم نواز کے بیان کو ری ٹویٹ کیا جس سے عامر میر کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ صحافیوں کی حفاظت میں کوتاہی مجرمانہ ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ تنقید کرنے پر کسی کو غائب کردینا غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے۔ کس کس کو چپ کرائیں گے؟ اب تو پورا ملک بول رہا ہے۔ یہ حرکتیں آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گی۔ 

سینئر صحافی ابصار عالم کا کہنا ہے کہ آج صبح پاکستان کے دل لاہور سے 2 سینئر صحافیوں عامر میر اور شفقت عمران کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا، دونوں کو سچی خبریں دینے کا بہت شوق تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کا اصل غصہ بجٹ دستاویزات پر تھا۔حامد میر

Related Posts