بلوچستان میں امن کیوں ضروری ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں امن کیوں ضروری ہے؟
بلوچستان میں امن کیوں ضروری ہے؟

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے زور دے کر کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان میں غمزدہ افراد سے مذاکرات شروع کرنے کے منصوبے پر کام کرنا شروع کردیا ہے، جو “بھارت اور دہشتگرد عناصر سے وابستہ نہیں ہیں۔”

وفاقی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ “یقینا ان عناصر کے پاس جانے کا طریقہ (دہشت گردی میں ملوث افراد) مختلف ہوگا ، لیکن جلد ہی آپ دیکھیں گے کہ بلوچستان امن کا گہوارہ بن جائے گا۔”

اسی طرح وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ وہ بلوچستان میں باغیوں سے بات کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر گذشتہ حکومتوں نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ دی ہوتی تو اس صوبے میں کبھی بھی فتنے سر نہ اٹھاتے اور نہ ہمیں کبھی فکر کرنے کی ضرورت ہوتی۔

تیل، کوئلہ، سونے، تانبے اور گیس کے ذخائر سمیت قدرتی وسائل کی کثرت اور اسٹریجیک لحاظ سے بلوچستان انتہائی اہم صوبہ ہے۔ مذکورہ بالا معدنی ذخائر سے وفاقی حکومت کو خاطر خواہ آمدنی حاصل ہوتی ہے اس کے ساتھ گوادر کی سمندری بندر گاہ بھی موجود ہے۔

بلوچستان دہشتگردی کی کارروائیوں کو ایک عرصے سے مرکز چلا آرہا ہے۔ جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ پچھلے کچھ مہینوں میں کم اور درمیانے درجے کے دھماکوں سے بلوچستان گونجتا رہا ہے تاہم کسی عسکریت پسند تنظیم نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بلوچستان کے ناخوشگوار حالات ایک حقیقت ہیں ، سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بلوچ انتہا پسندوں کی شورش کو دبانے کے لیے طویل عرصے سے آپریشن جاری ہے۔ جو بلوچ رہنماؤں کو کسی صورت قبول نہیں ہے۔

تاہم چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کی شروعات کے بعد ریاست کے لئے بلوچستان کی اسٹریٹجک اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ بلوچستان میں “سی پیک” پروجیکٹس بلوچ نوجوانوں کو خاظر خواہ کام نہ ملنے پر مقامی بلوچ رہنما اور کارکنان منصوبے کو تنقید کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی حقیقت ہے کہ بلوچ علیحدگی پسندوں نے اکثروبیشتر بیرونی طاقتوں کے اشارے پر ملکی مفاد کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ تاہم بدامنی کے خاتمے کے لیے بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات ضروری ہیں کیونکہ ان کی اکثریت بدامنی کا شکار ہے۔

تاہم ، ایک بات واضح ہے۔ بلوچستان میں امن کا مطلب ہے پاکستان میں امن۔ حکومت ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کے لئے اقدامات کرے اور صوبے کے غریب عوام کو سہولیات کی فراہمی کی کوشش کرے۔ یقینی طور پر ، جلاوطنی میں موجود بلوچ علیحدگی پسندوں اور رہنماؤں کو بھی اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنی ہوگی ، اور جو قائدین بات کرنے پر راضی ہیں انہیں فوری طور پر بات چیت پر مائل کرنا چاہیے۔

Related Posts