امریکی صدر نے چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر عائد پابندی ختم کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر نے چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر عائد پابندی ختم کردی

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر عائد کی گئی پابندی ختم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے چینی موبائل ایپ اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر عائد کی گئی پابندی کو ہٹا دیا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔

دوسری جانب چینی حکومت نے جوبائیڈن حکومت کے اصولی فیصلے کو سراہتے ہوئے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ ٹک ٹاک اور وی چیٹ دونوں پلیٹ فارمز پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندی عائد کی تھی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل ٹرمپ حکومت نے امریکا میں  قومی سلامتی کے نام پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل ایپس ٹک ٹاک اور وی چیٹ کی ڈاؤن لوڈنگ پر پابندی عائد کردی تھی۔

ٹرمپ حکومت کے حکم نامے میں گزشتہ برس 19 ستمبر کے روز کہا گیا کہ آن لائن گفتگو کی ایپ وی چیٹ پر پابندی عائد ہوگی جس کے تحت یہ ایپ امریکا بھر میں کام نہیں کرسکے گی جبکہ ٹک ٹاک کے صارفین 12 نومبر تک ایپ استعمال کرسکیں گے تاہم کسی قسم کی اَپ ڈیٹس حاصل نہیں کی جاسکیں گی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے امریکا میں ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی عائد کردی

Related Posts