اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب کے روزے کی قضا سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان انتہائی غیرذمہ دار اور منفی رویے کا عکاس ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مفتی منیب کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔
مفتی منیب کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے۔ رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا۔ یہ بیان انتہائی غیر ذمہدارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 13, 2021