ایف آئی اے کی درخواست پر جہانگیر ترین اور خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کی درخواست پر جہانگیر ترین اور خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد
ایف آئی اے کی درخواست پر جہانگیر ترین اور خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد

لاہور:  فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، ان کی اہلیہ اور بیٹے کے 36 اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں۔

چینی مافیا اور جے ڈبلیو کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے 14 ان کے صاحبزادے علی ترین کے 21 اور اہلیہ کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایف آئی اےلاہور کی درخواست پر جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جو اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں ان میں کروڑوں روپے موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور ان خاندان کے جو اکاؤنٹس بند کیے ہیں ان میں 4 اکاؤنٹس امریکی ڈالرز ، 2 اکاؤنٹس برطانوی پاؤنڈز اور 30 اکاؤنٹس پاکستانی کرنسی کے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین کے بیٹے علی خان ترین  چینی اسکینڈل اور مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں آج صبح ایف آئی اے لاہور آفس میں پیش ہوئےتھے، اور انہوں نے ڈیڑھ گھنٹہ تک ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جواباب دیے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ علی خان ترین سے 4 ارب کے مالیاتی فراڈ سے متعلق پانچ سوالات کے جوابات مانگے گئے تھے۔ دوسری جانب چینی بحران اسکینڈل میں جہانگیر ترین کو بھی ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے 2 کیسوں میں طلب کررکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو طلبی کے نوٹس میں بھجوائے گے سوالات کے جواب اور چینی کی خریدوفروخت کے حوالے سے ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

نوٹس میں ہے کہ اس ٹرانزکشن سے جہانگیر ترین کو شیئر ہولڈ کی قیمت پر فائدہ ہوا، جہانگیر ترین کو بھجوائے گے نوٹس میں پوچھا گیا کہ گنے کے کاروبار کو خود سے طے کردہ قیمت 4.85 ارب روپے میں بیچا، ایسا کیوں کیا؟۔

Related Posts