شوبز میں آنے سے قبل بیوٹی پارلر میں مہندی لگایا کرتی تھی، حرا مانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوبز میں آنے سے قبل بیوٹی پارلر میں مہندی لگایا کرتی تھی، حرا مانی
شوبز میں آنے سے قبل بیوٹی پارلر میں مہندی لگایا کرتی تھی، حرا مانی

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی نے کہا ہے کہ وہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے بیوٹی پارلر میں مہندی لگایا کرتی تھیں، چاند رات کو مہندی لگانے کے 1500سے 2000روپے ملا کرتے تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ حرامانی کا کہنا تھا کہ شوبز میں انٹری دینے سے قبل وہ بیوٹی پارلر میں مہندی لگانے کا کام کیا کرتی تھیں اور انہیں اس پر فخر ہے۔

اداکارہ نے بیوٹی پارلر کا نام بھی بتایا اور کہا کہ وہ علیزہ بیوٹی پارلر میں مہندی لگانے کا کام سر انجام دیا کرتی تھیں، چاند رات پر جو پیسے مہندی لگانے کے ملتے تھے وہ ان سے اپنے لئے چوڑیاں خرید لیا کرتی تھیں۔

اداکارہ نے اپنے ماضی کے بتاتے ہوئے کہا کہ پارلر میں کام کرنے کے بعد انہوں نے بینک میں ملازمت کی جہاں سے اُن کو 12000ہزار روپے ملا کرتے تھے۔

حرامانی نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی کو آڈیشن نہیں دیا، جبکہ پہلا ڈائیلاگ اپنے والد کو بولا تھا اور وہ یہ تھا ’اگر ابو میں نے آپ کی پسندسے شادی کی تو مرجاؤں گی لہٰذا مجھے اپنی پسند کی شادی کرنے دیں‘۔

مزید پڑھیں: مسز ورلڈ کا اعزاز رکھنے والی کیرولین جیوری کو گرفتارکرلیا گیا

Related Posts